ایک نیوز:پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نےشمالی وزیر ستا ن کے علاقے سپن وام میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، آپریشن خوارجی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر گیا گیا۔
سیکیورٹی فورسز نے خوارجیوں کے ٹھکانوں کو موثر انداز میں نشانہ بنایا ،کارروائی کے دوران 6خوارجی ہلاک جبکہ 6زخمی ہوگئے ،مارے گئے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، ہلاک خوارج سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی ممکنہ خارجی کے خاتمے کیلئے سینیٹا ئز یشن آپریشن بھی کیا گیا، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے سپین وام، شمالی وزیرِستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و جوانوں کی پزیرائی کی، وزیرِ اعظم نے چھ خارجیوں کو جہنم واصل کرنے اور6کو زخمی کرکے گرفتار کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔
شہبازشریف کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے، ملک میں دہشتگردی اور انتشار پھیلانے والے عناصر کے مکمل خاتمے کیلئے پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔