ایک نیوز: پاکستان نے 22سال بعدآسٹریلیاکو ون ڈے سیریز میں شکست دیدی۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ایک روزہ سیریز کا فیصلہ کن میچ کھیلا گیا جہاں پاکستانی بولرز کی شاندار کارکردگی نے میزبان ٹیم کو 140 رنز پر ڈھیر کردیا، پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین تیسرے میچ میں پاکستان نےٹاس جیت کر باولنگ کا فیصلہ کیا،آسٹریلیانے پاکستان کو جیت کیلئے 141رنز کا ہدف دیا۔
پاکستان نے 141 رنز کا ہدف 26ویں اوور میں حاصل کرلیا، کپتان محمد رضوان اور بابر اعظم بالترتیب 30 اور 28 رنز بناکر ناقابلِ شکست رہے، اوپنر عبداللہ شفیق 37 اور صائم ایوب 42 رنز بناکر لانس مورس کی گیند کا شکار ہوئے۔
آسٹریلیا کے بیٹر شین ایبٹ 30 رنز بنا کر نمایاں رہے، میتھیو شارٹ22،ایرون ہارڈی12، مارکس اسٹونس8رنز بنا کرآ ؤ ٹ ہوئے،میکس ویل صفر، جیک فریزر اور جوش انگلس نے 7،7 رنز بنائے، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ نے 3،3وکٹیں حاصل کیں، حارث ر ؤ ف 2 اور محمد حسنین نے ایک کھلاڑی کو آ ؤ ٹ کیا۔
پرتھ میں پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان تیسرا اور فیصلہ کن ون ڈے میچ جاری ہے،قومی ٹیم محمد رضوان جبکہ آسٹریلین ٹیم وکٹ کیپربیٹرجوش انگلس کی قیادت میں میدان میں اتر ی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ایک، ایک سے برابر ہے،پہلا میچ آسٹریلیا،دوسرا پاکستان نے جیتا تھا،آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز، مچل سٹارک، جوش ہیزل ووڈ، مارنوس لبوشین اورسٹیو سمتھ ٹیم سے باہر، آج کا میچ نہیں کھیلا ۔
گرین شرٹس کے پاس بائیس برس کے بعد آسٹریلیا کو آسٹریلیا میں ون ڈے سیریز میں ہرانے کا موقع ہے، پاکستان نے 2002ء میں وقار یونس کی قیادت میں آسٹریلیا کو اس کی سرزمین پر ون ڈے سیریز میں دو، ایک سے شکست دی تھی۔
دوسری جانب شاباش پاکستان شاباش، چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے آسٹریلیا کو ہوم گراؤنڈ پر ون ڈے سیریز میں شکست دینے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا جیسی مضبوط ٹیم کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے کر کھلاڑیوں نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا، تاریخی جیت پر تمام کھلاڑی اور مینجمنٹ تعریف کے مستحق ہیں، قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے فیلڈنگ، باولنگ اور بیٹنگ میں آسٹریلیا کو آؤٹ کلاس کیا، آج کی فتح نے پوری قوم کے چہروں پر خوشیاں بکھیر دی ہیں۔