ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح 0.73فیصد بڑھ گئی

Nov 10, 2023 | 20:08 PM

ایک نیوز :ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.73 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔

ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیئے۔مہنگائی کی مجموعی شرح 29.86 فیصد ریکارڈ،ایک ہفتے میں 20 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ، 8 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 23 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

رپورٹ کے مطابق ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 25 روپے سے زائد کا اضافہ،آلو 4 روپے سے زائد کا فی کلو اور آٹے کا 20 کلو تھیلا 54 روپے مہنگا ہوا،لہسن کی فی کلو قیمت میں 11 روپے سے زائد  ،زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 6 روپے تک اضافہ ہوا۔انڈے فی درجن 3 روپے تک مہنگے ہوئے۔دال مسور ایک روپیہ 90 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔چینی کی فی کلو قیمت میں 57 پیسے کا اضافہ ہوا۔

مزیدخبریں