انتخابی عمل شفاف بناناحکومتی ذمہ داری ہے،مرتضیٰ سولنگی 

Nov 10, 2023 | 18:11 PM

ایک نیوز : نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی  کا کہنا ہے کہ انتخابی عمل کو شفاب بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔

 نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا نیشنل پریس کلب میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھاکہ صحافیوں کا کام خبر دینا ہے نہ کہ کسی پارٹی کی نمائندگی کرنا،انتخابی عمل کو صاف شفاف اور یقینی بنانا نگران حکومت کی ذمہ داری ہے، منگراں حکومت کسی ایک جماعت۔ یا کسی امیدوار کی طرف داری یا مخالفت نہ کرے۔جان محمد مہر کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہو چکا ہے، اب کوئی شک و شبہ نہیں ہونا چاہئے،۔نگراں حکومت کا جھکاؤ کسی سیاسی جماعت کی طرف نہیں ہے۔

 مرتضٰی سولنگی کا کہنا تھاکہ لیکشن کمیشن کو انتخابات کے انعقاد میں ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے۔ہماری ذمہ داری ہے کہ لوگوں کے مسائل اجاگر کریں۔نگران حکومت چاروں صوبائی حکومتیں ملکر کوئی میکنزم بنائیں گے۔الیکشن کے حوالے سے کوئی کسی کو شبہ نہیں ہونا چاہیے۔ حلقہ بندیوں کا آخری مرحلہ جاری ہے الیکشن کی تاریخ آچکی ہے۔

،وزیر اطلاعات و نشریات کا کہنا تھاکہ ہمارا فرض ہے کہ لوگوں کے حقیقی مسائل کے حوالے سے بات کریں۔ کروڑوں روپے لگا کے چینل بنائے جاتے ہیں،اور پھر لوگوں کو کاغز کا ٹکڑا بنایا جاتا ہے۔میرے علم میں کچھ واقعات آئے ہیں چئیر مین پیمرا کے ساتھ ملکر اس پر بات کرونگا۔ کسی بھی ادارے میں کام کرنے والے ورکر کے ساتھ زیادتی نہیں ہوگی۔

مزیدخبریں