ڈی جی آئی ایس آئی کی مدت ملازمت میں 1سال کی توسیع کی،نگران وزیراعظم

Nov 10, 2023 | 17:58 PM

ویب ڈیسک:نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کاکہنا ہے کہ  ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع کی گئی ۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا ازبکستان کاعرب نیوز کو انٹرویو میں ئی ایس آئی رواں ماہ ریٹائر ہونے والے تھے۔ توسیع کا مقصد پالیسیوں کو برقرار رکھنا ہے۔ 

 نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی عام انتخابات میں لیول پلیئنگ فیلڈ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھاکہ جیسے جیسے انتخابات قریب پہنچیں گے سیاسی بیان بازی میں مزید اضافہ ہوگا۔میں نہیں سمجھتا کہ نگران حکومت کی پالیسی ہے کہ کسی ایک سیاسی گروہ کی حوصلہ افزائی یا حوصلہ شکنی کی جائے۔تمام جماعتوں کو عدالتوں کے ذریعے انصاف حاصل کرنے کا حق ہے۔اگر انہیں انتخابی عمل سے روکا جا رہا ہے تو ان کے پاس تمام قانونی آپشنز موجود ہیں۔

مزیدخبریں