ایک نیوز: رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کراچی سمیت ملک بھر میں بجلی مہنگی ہونےکا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے بجلی صارفین پر اضافی بوجھ کی تیاری،پہلی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا نے نظرثانی نوٹس جاری کر دیا،جولائی تا ستمبر سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کااضافی بوجھ کے الیکٹرک صارفین پر بھی پڑے گا،جولائی تا ستمبر سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں دائر،سماعت 14 نومبر کو ہوگی،سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر یکساں ٹیرف کے تحت ہوگا۔
ڈسکوز نے 22 ارب 56 کروڑ روپے کے اضافی بوجھ کی درخواست دائر کر رکھی ہے،پہلی سہ ماہی ایڈجسمنٹ کی مد میں درخواست 28 اکتوبر کو دائر کی گئی،کپیسٹی پیمنٹ کی مدد میں 12 ارب 12 کروڑ روپے پر وصول کرنے کی درخواست کی گئی،مرمت اور آپریشن کی مد میں 4 ارب 61 کروڑ روپے اضافی وصول کرنے کی درخواست کی۔
بجلی چوری اور لائن لائسز کی مدد میں 6ارب 61 کروڑ روپے وصول کیےجائیں گے،بجلی کے سسٹم کے استعمال کی مدد میں 10 ارب 24 کروڑ روپے وصول کیے جائیں گے۔