کل کا میچ اہم،پلاننگ کےتحت کھیلیں گے، بابر اعظم

Nov 10, 2023 | 14:51 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:  قومی کپتان بابر اعظم نے کل ہونیوالے اہم میچ کی پلاننگ سے متعلق خود ہی بتا دیا۔

تفصیلات کے مطابق شاہین کپتان بابر اعظم نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ کل کا میچ اہم ہے، پلاننگ کے تحت کھیلیں گے، ہمارے ذہن میں نیٹ رن ریٹ کا پلان ہے، اس کے پیچھے جائیں گے۔ منصوبے کے تحت 10 اوورز کھیلیں گے اور اس کے بعد کیسے کھیلنا ہے یہ بھی طے ہے، فخر زمان 20 سے 30 اوورز رہے تو ہدف تک پہنچ سکتے ہیں، مڈل اوورز اور اینڈ میں رنز ملتے ہیں۔ میچ کیلئے افتخار احمد کا کردار بھی اہم ہو گا۔غلطیوں سے سیکھنے کی کوشش کریں گے۔

بابر اعظم نے کہا کہ جنوبی افریقہ اور افغانستان میچوں کی شکستوں نے نقصان پہنچایا۔پلان کے تحت پرفارم نہیں کر سکے،ورلڈ کپ میں ہونے والی خامیوں سے سیکھیں گے۔انگلینڈ کے خلاف میچ جیت کر ٹورنامنٹ کا اچھے نوٹ پر ختم کرنا چاہتے ہیں۔فخر زمان 20 سے 30 اوور اندر رہے تو اپنے ہدف کو حاصل کر سکتے ہیں۔پچھلے تین سال سے کپتانی کر رہا ہوں، کوئی مجھ پر پریشر نہیں ہے۔تین سال سے دونوں چیزیں لیکر چل رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہم سے عوام نے کافی امیدیں لگائی ہوئی تھیں، اہم بہترین پرفارمنس نہیں دے سکے جس کا اعتراف کرتا ہوں۔ ٹی وی پر بیٹھ کر مشورے دینا آسان ہے، سب کی اپنی رائے اور سوچنے کا طریقہ ہوتا ہے۔ 3 سال سے کپتانی کر رہا ہوں، مجھ پر کوئی دباؤ نہیں ہے۔ 

واضح رہے کہ پاکستان کا گزشتہ میچ میں فتح کے باوجود کم رن ریٹ کے سبب سیمی فائنل تک پہنچنا بظاہر ناممکن ہو گیا ہے، کل ہونے والے میچ میں اگر پاکستان 300 رنز بناتا ہے تو انگلینڈ کی محض 13 رنز پر ساری ٹیم کو آوٹ کر دے۔ اگر پاکستان 350 بناتا ہے تو انگلینڈ کو 62، اگر 400 بناتا ہے تو انگلینڈ کو 112 رنز اور اگر ہدف 450 رنز دیتا ہے تو انگلینڈ کو 161 رنز پر آوٹ کر دے تبھی اس کی منزل آسان ہو سکتی ہے۔

مزیدخبریں