غیر قانونی افغان شہریوں کی اپنے وطن واپسی کا سلسلہ جاری

Nov 10, 2023 | 13:15 PM

ایک نیوز: غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو دی جانے والی ڈیڈ لائن گزر جانے کے بعد بھی غیر قانونی طور پر رہنے والے افغان باشندوں کی اپنے وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ 

غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افغان باشندوں کا محفوظ انخلاء اور باعزت طور پر اپنے وطن واپسی حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔ روزانہ ہزاروں غیر رجسٹرڈ افغان شہری بذریعہ طورخم اور چمن بارڈر اپنے وطن واپس جا رہے ہیں۔ 

بڑی تعداد میں افغان باشندے طورخم اور چمن بارڈر پر موجود ہیں جو کہ بخوشی اپنے ملک واپس جا رہے ہیں۔ کے پی اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں غیر قانونی غیر ملکی افراد کے لئے ٹرانزٹ کیمپس قائم کئے گئے ہیں جن میں روزمرہ کی تمام سہولیات موجود ہیں۔ 

9 نومبر کو 3035 غیر قانونی افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے۔ 3035 افغان شہریوں میں 795 مرد، 757 خواتین اور 1483 بچے اپنے ملک چلے گئے۔ افغانستان روانگی کے لیے324 گاڑیوں میں 654 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔ 

اب تک کل 210,793 غیر قانونی طور پر رہنے والے افغان باشندوں کی اپنے وطن واپسی ہوچکی ہے۔

مزیدخبریں