ایک نیوز: شہدائے پاکستان کو سلام۔ پاک فوج کے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کی پوری قوم معترف ہے۔
شہداء کو یاد کرتے ہوئے نم آنکھوں سے ان کے لواحقین نے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ کیپٹن عمیر شہید کی والدہ کا کہنا تھا کہ "کئی دفعہ میرے بیٹے نے مجھے کہا کہ میری زندگی بہت کم ہے"۔ کیپٹن اسامہ شہید کی والدہ کا کہنا تھا کہ "میرا بیٹا کہتا تھا مجھے بوڑھا نہیں ہونا بلکہ میں جوانی میں ہی شہید ہوجاؤں گا"۔
کیپٹن اسفندیار شہید کے والد کا کہنا تھا کہ "جب میں نے اپنے بیٹے کے سینے پر خون دیکھا تو اسے سلیوٹ پیش کیا"۔ ملک کے لیے جان قربان کرنے والے بہادر جانباز آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ ہیں۔