وکلاء کا اڈیالہ جیل کے باہراحتجاج،عمران خان کی فوری رہائی کامطالبہ

وکلاء کا اڈیالہ جیل کے باہراحتجاج،عمران خان کی فوری رہائی کامطالبہ
کیپشن: وکلاء کا اڈیالہ جیل کے باہراحتجاج،عمران خان کی فوری رہائی کامطالبہ

ایک نیوز: اڈیالہ جیل کے باہر وکلاء نے پی ٹی آئی چیئرمین کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے وکلاء نے عمران خان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وکلاء کی جانب سے پی ٹی آئی چیئرمین کو فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کردیا۔احتجاجی مظاہرے کی قیادت عمران خان کے وکیل شیراز احمد رانجھا کر رہے ہیں۔

وکلاء نے کہا کہ ایک ریاست میں 2 دستور کسی صورت قابل قبول نہیں ہیں،چیؑؑئرمین پی ٹی آئی عمران خان پاکستان میں خوشحالی کی علامت ہیں،چیئرمین پی ٹی آئی کو پابند سلاسل کرنے والوں کو شرم کرنی چاہیئے۔