کیپٹن راجامحمد سرور شہید (نشان حیدر) کا یوم ولادت، راجاپرویز اشرف کا پیغام

Nov 10, 2023 | 13:00 PM

ایک نیوز: اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کیپٹن راجہ محمد سرور شہید ( نشان حیدر) کی یوم ولادت کے موقع پر پیغام جاری کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے پیغام میں اسپیکر قومی اسمبلی نے کیپٹن راجہ محمد سرور شہید  (نشان حیدر) کے یوم ولادت پر ان کی جرات و بہادری کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ کیپٹن محمد سرور شہید کو پہلا نشان حیدر حاصل کرنے کا منفرد اعزاز حاصل ہے۔ 

انہوں ںے کہا کہ کیپٹن محمد سرور شہید نے شجاعت  و بہادری کی جو بے مثال تاریخ رقم کی اسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ملک کے دفاع کے لئےکیپٹن سرور شہید سمیت تمام شہداء نے ناقابلِ فراموش قربانیاں پیش کی ہیں۔ قوم اپنی افواج کے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ 

اسپیکر نے اللہ تعالیٰ سے  کیپٹن سرور شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کی۔

مزیدخبریں