اینٹی نارکوٹکس فورس کی منشیات اسمگلنگ کیخلاف کارروائیاں جاری

اینٹی نارکوٹکس فورس کی منشیات اسمگلنگ کیخلاف کارروائیاں جاری
کیپشن: Anti-Narcotics Force continues operations against drug trafficking

ایک نیوز: اینٹی نارکوٹکس فورس کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ترجمان کے مطابق 2 مختلف کارروائیوں میں 183 کلوگرام منشیات برآمد کرکے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 26 نمبر چونگی اسلام آباد پر کار سے 98 کلو 400 گرام افیون  اور 84کلو چرس برآمد کی گئی ہے۔ کارروائی میں پشاور اور خیبر کے رہائشی 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ 

اسی طرح رنگ روڈ پشاور کے قریب گاڑی میں موجود خیبر کے رہائشی دو ملزمان کو  گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے 1000 ایکسٹیسی (نشہ آور) گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔ برآمدہ نشہ آور گولیاں پشاور سے پنجاب اسمگل کی جا رہی تھیں۔

ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مذید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔