میاں صاحب 4 دن کیلئےجیل جاتےتو سیاستدانوں کاقد بڑھ جاتا،خورشید شاہ

Nov 10, 2023 | 12:33 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:رہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ میاں صاحب سیدھے4 دن کیلئےجیل جاتےتو سیاستدانوں کاقد بڑھ جاتا،عام انتخابات 2024 میں زور زبردستی کی گئی تو ملک کا نقصان ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ سلیکشن ہوئی تو ملک کا فائدہ نہیں بلکہ نقصان ہوگا، اگر میاں صاحب سیدھے 4 دن کے لئے جیل چلے جاتے تو سیاستدانوں کا قد بڑھ جاتا۔ہم عوام کو کیا پیغام دے رہے ہیں۔

ان کا کہناتھا کہ پیپلزپارٹی اتحاد نہیں کرے گی، ہمارا گھوڑا اکیلا ہے،ہم سب عوام کے سامنے جوابدہ ہیں،عوام کے ووٹ پر ڈاکا ڈالنے کیلئے سب کچھ پلان ہو رہا ہے۔

پی پی رہنما نے کہاکہ دعا ہے ملک میں جمہوری طریقے سے بروقت انتخابات ہو جائیں،پیپلزپارٹی الزام تراشی کی سیاست نہیں کرتی۔

خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ نگران حکومت کو فلسطین کے مسئلے پر آواز بلند کرنی چاہئے۔غزہ میں جنگ پر حکومتی کردار کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت کو فلسطین کے مسئلے پر آواز بلند کرنی چاہئے۔

مزیدخبریں