ایک نیوز: پیپلزپارٹی کے رہنماعاجز دھامرہ کا کہنا ہے کہ فرح گوگی صاحبہ پارٹی سربراہ کی فرنٹ لیڈی تھی،پنجاب میں اتنی بڑی کرپشن خان صاحب کو نظر نہیں آرہی تھی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی پریس کلب میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے عاجز دھامرہ نے کہا کہ پارٹیوں کے بغیر اتحاد کے پیپلز پارٹی سے مقابلہ نہیں کیا جا سکتا،پارٹیوں کا اتحاد اس بات کی دلیل ہے کہ پیپلز پارٹی سب سے بڑی جماعت ہے،الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ دینے سے بھاگ رہا تھا،بلاول بھٹو نے بار بار الیکشن کی تاریخ پر زوردیا،پیپلز پارٹی کا اس بار یوم تاسیس کوئٹہ میں ہوگا،عاجز دھامرہ
یوم تاسیس ہر پارٹی کے لیے اہم ہوتا ہے۔
عاجز دھامرہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کی بات کی ہے،شہید ذوالفقار علی بھٹو ایسی جماعت وجود میں لے آئے جسکی مثال کہیں نہیں ملتی،الیکشن کا ماحول ہے پیپلز پارٹی کے خلاف پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے،پیپلز پارٹی میں شمولیت کا سلسلہ مخالفین کو منہ توڑ جواب ہے،فرح گوگی صاحبہ پارٹی سربراہ کی فرنٹ لیڈی تھی،ملک کےنوجوانوں کےساتھ کھلواڑ کیاگیا،پنجاب میں اتنی بڑی کرپشن خان صاحب کو نظر نہیں آرہی تھی،مناظرےکا چیلنج دیتاہوں،18ویں ترمیم کےبعد چاروں صوبوں کو یکساں فنڈ ملتےتھے،سندھ نےاسپتال بنائے مہنگےترین علاج مفت کیے۔
ادھر پیپلزپارٹی رہنماشہلا رضا نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہر دور میں ہر حکومت کے احتساب کے نام پر ہر انتقام سے گزری ہے ،آج بھی پیپلز پارٹی مقدمات کا سامنا کر رہی ہے،ہم پاکستان میں تھے ہیں اور رہیں گے،ہم بیمار بھی ہو جائیں پھر بھی ملک میں رہیں گے ،لوگ خود کو جلا وطن کہہ رہے ہیں اور رو بھی رہے ہیں،اپوزیشن کا کردار پیپلز پارٹی نے ادا کیا چاہیے وفاق ہو یا پنجاب ،ہم نے لانگ مارچ کیا سب کو تحفظ دیا،ہم نے پی ڈی ایم میں رہ کر اور اس کے الگ ہو کر بھی بہترین سفارت کاری کی۔
شہلا رضا نے کہا کہ وقت کا خوبصورت لیڈر گوگی بچاؤ مہم چلا کر آگے بڑھ رہا تھا،اس نے بڑے پیار سے گوگی اور سہولتکاروں کو ملک سے باہر کر دیا،ہم نظریاتی پارٹی ہیں،اپنے مفاد کے لیے ملک کی امنگوں پر عوام کا سودا نہیں کر سکتے،ہم ہر اس پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں جو ملک کے مفاد میں عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔