منظور کاکا کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست، عدالت کے فریقین سے دلائل طلب

منظور کاکا کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست، عدالت کے فریقین سے دلائل طلب
کیپشن: Request to remove Manzoor Kaka's name from ECL, arguments sought from court parties

ایک نیوز: نسلہ ٹاور کیس میں ملزم منظور کاکا کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت کے دوران عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین سے دلائل طلب کرلیے ہیں۔

سندھ ہائیکورٹ میں سابق ڈی جی ایس بی سی اے منظور کاکا کا نام ای سی ایل میں شامل ہونے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ نسلہ ٹاور کیس میں ملزم منظور کاکا کا نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا ہے، ملزم اب عدالت میں مقدمے کا سامنا کررہے ہیں۔ اب ان نام ای سی ایل سے ہٹایا جائے۔ 

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ نسلہ ٹاور کیس کے اندراج کے وقت ملزم بیرون ملک میں مقیم تھے، منظور کاکا سندھ ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت حاصل کرکے وطن واپس آئے تھے، سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے ملزم کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی گئی تھی۔ ملزم کی جانب سے اینٹی کرپشن عدالت میں ٹرائل کا سامنا کیا جارہا ہے۔

نیب پراسیکیوٹر نے دلائل میں کہا کہ تمام متعلقہ دستاویزات ملزم کے وکیل کو فراہم کردی ہیں۔ عدالت کی جانب سے آئندہ سماعت پر فریقین درخواست پر دلائل طلب کرلئے۔ عدالت کی جانب سے سماعت 23 نومبر تک کے لئیے ملتوی کردی گئی۔