ایک نیوز: پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی دست راست فرح گوگی بارے مزید اہم انکشافات منظرعام پر آگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق فرح گوگی کے کھاتوں میں لین دین کا مکمل تجزیہ کیا گیا۔ ان کھاتوں میں 2019 ،2020 اور 2021 کے دوران بہت زیادہ اضافہ دیکھا گیا۔
مارچ 2018 سے اپریل 2022 تک 47 الگ الگ ٹرانزیکشنز کےذریعے 42 کروڑ 60 لاکھ جمع کروائے گئے۔ یہ رقم فرح گوگی کے ذاتی اکاؤنٹ 20063604080013 میں جمع کروائی گئی۔
تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ جو کیش بوائز ملزمہ کے ذاتی اور کاروباری کھاتوں میں بار بار رقم جمع کرواتے اور نکالتے رہے۔ ان کی نشاندہی بھی کرلی گئی ہے۔