عمران خان کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس سماعت کیلئےمقرر

Nov 10, 2023 | 11:23 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیس 13 نومبر کو سماعت کیلئے مقرر کر لیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق ‏چیئرمین پی ٹی آئی پر فرد جرم کی کارروائی کیلئے الیکشن کمیشن نے طلبی کے نوٹس جاری کر دیے ہیں، ‏اسد عمر اور فواد چودھری کے خلاف بھی توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیس کی سماعت 13 نومبر کو ہوگی۔

الیکشن کمیشن نے سابق ممبران قومی اسمبلی ‏اسد عمر اور فواد چودھری کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کیلئے نوٹس جاری کر رکھے ہیں۔

مزیدخبریں