ایک نیوز: لاہور میں علی الصبح ہونے والی بارش سے اسموگ میں کمی آگئی جبکہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق شہر میں بارش کے بعد درجہ حرارت تقریبا 15 ڈگری کم ہوگیا اور اسموگ اوسطاً 390 تک پہنچ گیا۔ محکمہ موسمیات نے لاہور میں مزید ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
دوسری جانب حکومت پنجاب نے اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیکفیشن کے مطابق ہفتہ اور اتوار کو مارکیٹس بند رہیں گے جبکہ 10، 11 اور 12 نومبر کو بینکس، سرکاری و نجی دفاتر، پارکس اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق شادی ہالز اور مینوفیکچرنگ کے لیے تمام صنعتیں کھلی رہیں گی تاہم فیکٹری آؤٹ لیٹس اور سیلز پوائنٹس بند رہیں گے۔ تاجر تنظیموں سے آج بھی مارکیٹس بند رکھنے کی اپیل کی گئی تھی۔
ڈپٹی کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ نوٹیفکیشن کے نفاذ کے لیے شہر میں ٹریفک کی آمد و رفت کو محدود ترین کیا جائے گا۔ تمام ٹیک اویز مکمل بند ہونگے اور ہوم ڈلیوری کی اجازت ہوگی۔ شہری کسی الجھاؤ کی صورت میں ڈی سی آفس سے رابطہ کریں۔