لیسکوکاآپریشن جاری،مزید175بجلی چورپکڑے گئے

Nov 10, 2023 | 10:29 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: لیسکو کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 175 بجلی چور پکڑے گئے جبکہ 24 گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں کل175کنکشنز بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،110کے خلاف مقدمات درج ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان لیسکو کا کہنا ہے کہ  پکڑے جانے والے کنکشنز میں 6 کمرشل،2زرعی اور167 ڈومیسٹک تھے،تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو تین لاکھ تینتالیس ہزار نو سو تہتر یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں،24 گھنٹوں کے دوران چارج کئے گئے یونٹس کی مالیت ایک کروڑ چار لاکھ سولہ ہزار بیاسی روپے ہے،باغبان پورہ کے علاقے میں کنکشن کو200000 روپےجرمانہ عائد کیا گیا، شالیمار کے علاقہ میں کنکشن کو 200000 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

ترجمان لیسکو کا کہناہے کہ ہنجروال کے علاقے میں کنکشن کو150000 روپےجرمانہ عائد کیا گیا، ہنجروال کے علاقے میں ہی ایک اور کنکشن کو150000 جرمانہ عائد کیا گیا، 63 روز سے جاری آپریشن کے دوران کل 24693 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، اعدو شمار کے مطابق مہم کے دوران اب تک12242ملزمان کو گرفتار کیا گیا،24447کنکشن کیخلاف ایف آئی آر کی درخواستیں جمع کروائی گئیں،23669درخواستیں رجسٹرڈ ہو چکی ہیں، بجلی چوروں کو اب تک چارکروڑ پچپن لاکھ ستر ہزار نو سو اٹھانوے یونٹس چارج کئے گئے ہیں،چارج کیے گئے یونٹس کی مالیت ایک ارب بانوے کروڑ اکتالیس لاکھ پچھتر ہزار پانچ سو دس روپے ہے۔

مزیدخبریں