سائفر کیس کی سماعت 14 نومبر تک ملتوی، مزید تین گواہ طلب

Nov 10, 2023 | 10:02 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت 14 نومبر تک ملتوی کردی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق آفیشل سیکریٹ ایکٹ سے متعلق سائفر کیس کی سماعت خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اڈیالہ جیل میں کی ، اس سلسلے میں چیئرمین پی ٹی آئی اورشاہ محمود قریشی کو کمرہ عدالت پہنچایا گیا۔

ایف آئی اے پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی، شاہ خاور، رضوان عباسی عدالت میں پیش ہوگئے جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے سلمان صفدر، علی گوہر، عمیر نیازی بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئے ۔

سائفر کیس کی سماعت کے لئے شاہ محمود قریشی کی اہلیہ اور بیٹی بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئی ہیں اور سابق وزیر خارجہ کی جانب سے بیرسٹر تیمور ملک اور فائزہ شاہ عدالت میں پیش ہوئی ہیں۔

وکلا صفائی کی عدم حاضری کے باعث استغاثہ کے گواہان کے بیانات قلمبند نہ ہوسکے.

عدالت کی جانب سے آئندہ سماعت پر مزید تین گواہوں کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔

پراسیکیوٹر ایف آئی اے ذوالفقار عباس نقوی  کے مطابق وکلائے صفائی نے درخواست کی ہے کہ وہ اسموگ کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے جس کے باعث سماعت کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔

پراسیکیوٹر شاہ خاور کے مطابق مجموعی طور پر 28 گواہ ہیں اور آئندہ سماعت پر 6 گواہوں کے بیان ریکارڈ کیے جائیں گے۔

مزیدخبریں