ایک نیوز: پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور سمیت مختلف شہروں کے جزوی لاک ڈاؤن میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔
حکومت پنجاب نے 8 اضلاع میں مارکیٹس آج بروز جمعتہ المبارک کو کھولنے کی اجازت دے دی ہے، محکمہ پرائمری ہیلتھ کئیر پنجاب کی جانب سے ترمیمی نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
نئے ترمیم شدہ نوٹیفکیشن کے مطابق شاپنگ مالز سمیت مارکیٹس آج کھولی جا سکیں گی جبکہ ہفتے اور اتوار کو بند رہیں گی، فیصلے کا اطلاق لاہور، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، قصور میں ہو گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق فیصلے کا اطلاق گوجرانوالہ، نارووال، حافظ آباد، سیالکوٹ پر بھی ہو گا، آج بروز جمعہ شاپنگ مال اور مارکیٹس معمول کے مطابق کھلیں گی، ریسٹورنٹ، سینما، جم بھی آج کھلے رہیں گے۔