لاہورسمیت پنجاب کےمختلف اضلاع میں بارش

Nov 10, 2023 | 08:04 AM

ایک نیوز:لاہورسمیت پنجاب کےمختلف اضلاع میں بارش سےسردی کی شدت میں اضافہ ہوگیااوراسموگ کےبادل چھٹ گئے۔
تفصیلات کےمطابق لاہورکےمختلف علاقوں میں بارش سےسردی کی شدت میں اضافہ ہوگیااورکئی دنوں سےبننےوالی اسموگ کےاثرات میں بھی بہتری آئی۔
ذرائع کےمطابق مسلم ٹاؤن، ہربنس پورہ، تاج باغ، تاج پورہ مغل پورہ، داروغہ والا، باٹا پور اورمناواں میں اعلیٰ الصبح بارش کاسلسلہ شروع ہوا۔
ذرائع کےمطابق وحدت روڈ،علامہ اقبال ٹاؤن،سکیم موڑ، یتیم خانہ ،سمن آباد، چوبرجی ،مزنگ چونگی اورجی پی اوپربھی بادل برسے۔
ذرائع کےمطابق مال روڈ، فیروز پورروڈ، کلمہ چوک، قینچی،چونگی امر سدھو، نشتر کالونی، لوئر مال، داتا دربار، مینار پاکستان،بتی چوک، شاہدرہ،موہنی روڈاورراوی روڈپربارش سے اسموگ کے بادل چھٹ گئے۔
قصور شہر و گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش و ژالہ باری بھی ہوئی،نومبر کی پہلی بارش نے موسم سرما کی آمد کو خوش آمدید کہا اورلوگوں کو گرما ملبوسات پہننےپرمجبورکردیا۔
چھب کلاں اور مضافات میں ہلکی ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے،بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ،بارش سے رات اور دن کے اوقات میں بننے والی سموگ کے ختم ہونے کےامکانات ہیں۔
 پاکپتن اور گردونواح میں موسلا دھار بارش سےموسم سرد ہوگیا، موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے،بارش سے گلیاں سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں ،بارش سے بجلی کے متعددفیڈر ٹرپ کر گئے، بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
جڑانوالہ شہر اور گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش سےسردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، موسم سرما کی پہلی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

مزیدخبریں