ایک نیوز:بالی ووڈاداکارانیل کپورلیجنڈری کمل ہاسن کےبہت بڑےمداح ہیں اوراپنےکیرئیرکےآغازمیں وہ ان جیسااداکاربنناچاہتےتھے۔
انیل کپورنےکمل ہاسن کے نقش قدم پر چلنے کیلئے ان کی فلموں کے ری میک بنانے شروع کیے اور لگاتار تین فلمیں بنائیں اور وہ چوتھا ری میک بھی بنانا چاہتے تھے لیکن انہیں کمل ہاسن نے روک دیا۔
کمل ہاسن کو پسند نہیں تھا کہ ان کی فلموں کا ری میک بنایا جائے اور اگر ضرورت پڑے تو وہ ری میک میں بھی خود ہی کام کرنا چاہتے تھے اسی وجہ سے انہوں نے انیل کپور کو ری میک بنانے کی اجازت نہیں دی۔
انیل کپورنے1989میں”ایشور“ بنائی جو کمل ہاسن کے”سواسی متھیام“ کا ریمیک تھی، دوسری ریمیک”وراثت“تھی جو کمل ہاسن کی تامل میں”تھیورماگان“ تھی۔
انیل کپور نے ”بیوی نمبر1 “بھی کمل ہاسن کی فلم”ساتھی لیلاوتی“کا ری میک تھی لیکن انیل کپور کی تینوں فلموں میں پرفارمنس ناظرین کو متاثر نہ کرسکی۔
اداکار کمل ہاسن کی فلم”انبے سوام“کا ری میک بھی بنانا چاہتے تھے لیکن انہیں روک دیا گیا اور یہ پروجیکٹ نہ بن سکا۔
انیل کپورکوکمل ہاسن نےاپنی فلم کاری میک بنانےسےکیوں منع کیا؟
Nov 10, 2023 | 07:45 AM