فیصل قریشی نے پہلی پنجابی فلم”منگو جٹ“کیلئے تیاری کرلی

فیصل قریشی نے پہلی پنجابی فلم”منگو جٹ“کیلئے تیاری کرلی
کیپشن: Faisal Qureshi prepared for the first Punjabi film "Mango Jatt".

ایک نیوز:پاکستان شوبزانڈسٹری کےسپرسٹاراداکارفیصل قریشی نےاپنی پہلی پنجابی فلم”منگوجٹ“کیلئےتیاری کرلی۔
”منگو جٹ“ کو نامور ڈائریکٹر ابوعلیحہ بنائیں گے اور اس ایکشن تھرلر کو اگلی عید الفطر کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا۔
میڈیاسےگفتگوکرتےہوئے فلمساز کا کہنا تھا کہ فلم اس حوالے سے منفرد ہے کہ اس میں سندھ اور پنجاب کے فنکار یکجا ہوں گے۔
ابوعلیحہ کے مطابق فلم کا اسکرپٹ تیار ہے اور فلم کی کاسٹنگ کا مرحلہ جاری ہے،خاتون کے مرکزی کردار کیلئے تین بڑی اداکاراؤں کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔
واضح رہے کہ ابوعلیحہ اب تک نو فلمیں بنا چکے ہیں جو اپنے منفرد موضوعات کی وجہ سے عالمی طور پرشہرت سمیٹ چکی ہیں۔