”سنگھم اگین“سےکرینہ کپورکی پہلی جھلک سامنےآگئی

”سنگھم اگین“سےکرینہ کپورکی پہلی جھلک سامنےآگئی
کیپشن: First glimpse of Kareena Kapoor from "Singham Again".

ایک نیوز:بالی ووڈسٹاراداکارہ کرینہ کپورکی نئی فلم”سنگھم اگین“سےپہلی جھلک منظرعام پرآگئی۔
کرینہ کپورنےفوٹواینڈویڈیوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فلمساز روہت شیٹی کے پوسٹر کو شیئر کیا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کے چہرے پر زخم ہیں اور وہ بندوق سے کسی کا نشانہ لگارہی ہیں۔

روہت شیٹی نے کرینہ کپور کی پہلی جھلک شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سنگھم کی طاقت ایونی باجی راؤ سنگھم سے ملئے۔
فلم میں مرکزی کردار اجے دیوگن ادا کررہے ہیں جبکہ اس میں اکشے کمار، رنویر سنگھ بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔
”سنگھم اگین“ کی ریلیز کیلئے15 اگست 2024 کی تاریخ مقرر کی گئی ہے اور اس میں دیپیکا پڈوکون بھی شامل ہیں۔
سنگھم سیریز کی تیسری فلم میں رنویر سنگھ نے”سمبا“ کے کردار میں انٹری دی تھی اور اب وہ پانچویں فلم میں بھی اہم کردار نبھا رہے ہیں۔