رکشوں کی ریس کےسوشل میڈیاپرچرچے

رکشوں کی ریس کےسوشل میڈیاپرچرچے
کیپشن: Social media discussion of rickshaw races

ایک نیوز:سوشل میڈیاپرایک ویڈیومیں آٹورکشہ ڈرائیورزکوخاصی تیزرفتارسےریس لگاتےدیکھاجاسکتاہےجس میں ایک ٹریک پرتین رکشوں کی ریس کامقابلہ ہوا۔
تفصیلات کےمطابق سوشل میڈیاپراکثرکوئی نہ کوئی ویڈیووائرل ہوجاتی اوراب ایک رکشوں کی ریس کی ویڈیوکےخوب چرچےہورہےہیں۔
ریڈاِٹ ویب سائٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو کا عنوان تھا  “Auto GP”۔  جھنڈا لہراتے ہی ریس کا آغاز ہوتا ہے، ویڈیو میں دکھایا گیا کہ ریس میں ایک آٹو دوسرے رکشوں سے آگے بڑھ رہا ہوتا ہے اور جیتنے کے قریب ہوجاتا ہے۔ تاہم ویڈیو میں ریس کا حتمی نتیجہ نہیں دکھایا گیا۔


اس ویڈیو نے جلد ہی انٹرنیٹ صارفین کی توجہ حاصل کر لی اور ان میں سے بہت سے لوگوں نے کہا کہ یہ مقابلہ ایک حقیقی اسپورٹ ہونا چاہیے۔ ایک صارف نے تبصریہ کرتے ہوئے کہا یہ ریس 2023 F1 سیزن سے کہیں زیادہ دلچسپ ہے۔