ایک نیوز:پہلےسےشادی شدہ چینی خاتون کوفراڈکیلئے3مردوں سےجعلی شادیاں کرنےپرگرفتارکرلیاگیا۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 35سالہ ژو نامی چینی خاتون نے3 مردوں سے جعلی شادی کرکےتقریباً ایک لاکھ ڈالرز ہتھیائے۔
جعلساز خاتون جو کہ پہلے سےشادی شدہ ہیں اور ایک بیٹی کی ماں بھی ہیں، نے دوسرے مردوں کو دھوکہ دینے کے مخصوص مقصد سے ڈیٹنگ کرنا شروع کی۔ یہ واضح نہیں ہے کہ خاتون کو مسلسل دکھاوے کی زندگی میں کس چیز نے مائل کیا کیونکہ چینی میڈیا کے مطابق ان کے شوہر کا اپنا کاروبار ہے اور خاندان کی مالی حالت اچھی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک بات یقینی ہے جس نے عورت کو کئی سالوں تک چار شوہروں کو دھوکا دینے پر اکسایا، اور وہ ہے ان کا حقیقی شوہر جو ہمیشہ کام میں مصروف رہتا تھا اور اہلیہ کو زیادہ توجہ نہیں دیتا تھا۔
بھانڈا پھوٹنے پر خاتون کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ خاتون کو دھوکہ دہی کے جرم میں کم از کم10 سال قید کی سزا کا سامنا ہے، جیسا کہ تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ انہوں نے کم از کم660,000 یوان (92,000 ڈالرز) کیلئے اپنے تین جعلی شوہروں کو دھوکہ دے چکی ہیں۔