کراچی:جھاڑیوں سےلاش برآمد

کراچی:گاڑی سےنامعلوم شخص کی لاش برآمد
کیپشن: Karachi: The body of an unknown person was recovered from the vehicle

ایک نیوز:کراچی میں رینٹ کی گاڑی چلانےوالےشخص کی لاش جھاڑیوں سےبرآمدہوئی ہے۔
تفصیلات کےمطابق کراچی کےعلاقےصفورا سمیرا چوک کے قریب جھاڑیوں سے لاش برآمدہوئی ہے۔
ریسکیوذرائع کےمطابق مقتول کوگولی مارکرقتل کیاگیاہے،اورمقتول رینٹ کی گاڑی چلاتاتھااورحیدرآبادسےسواری لیکرکراچی آیاتھا،مقتول نے سواری کراسنگ پر اتاری، پھر دوسری سواری گلزار ہجری سے لی، مغرب کے وقت مقتول کے والد کی آخری بارمقتول سےبات ہوئی۔
ریسکیوذرائع کےمطابق مقتول کے والد کو موبائل فون بند ہونے پر شک ہوا جس پر انہوں نے ٹریکر آف کرادیا، گاڑی کی لوکیشن سے گاڑی کے مقام پر پہنچے تو گاڑی میں خون موجود تھا گاڑی کی پوزیشن پریویس پوزیشن کو چیک کیا گیا تو کافی فاصلے پر جھاڑیوں سے لاش ملی،مقتول کی شناخت شاہ زیب کے نام سے ہوئی ہے۔ ملنے والی کار سے خاتون کے کپڑے اور چوڑیاں بھی ملیں، شبہ ہے کے کار میں خاتون بھی موجود تھی۔  

ریسکیوذرائع کےمطابق لاش کوتحویل میں لےکرضروری کارروائی کےلئےہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔