ایک نیوز:ہارون آبادمیں سانپ ڈسنےسےبروقت طبی امدادنہ ملنےپربچہ جان کی بازی ہارگیا۔
تفصیلات کےمطابق ہارون آبادکےنواحی علاقہ فقیروالی میں10 سالہ بچے کو سانپ نے ڈس لیا ۔
ذرائع کےمطابق سانپ ڈسنےسےکی وجہ سےبچہ کی حالت خراب ہوگئی جس کوطبی امدادکیلئےہسپتال منتقل کیاگیاجہاں پرویکسین نہ ملنےپروہ جاں بحق ہوگیا،مقتول کی شناخت مجیب الرحمان کےنام سےہوئی ہے۔
ذرائع کےمطابق بچےکےورثاکاکہناتھاکہ رورل ہیلتھ سنٹر فقیروالی میں سانپ کے کاٹنےکی ویکسین نہ ملنے پر بچے کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہارون آباد لے جایا جارہا تھا کہ راستے میں دم توڑ گیا۔
ذرائع کےمطابق رورل ہیلتھ سنٹر فقیروالی میں ویکسین نہ ملنے پر بچے کےورثاء نےانتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کیا۔
بچے کے والد کا کہنا تھا کہ میرے بچے کو بروقت ویکسین مل جاتی تو میرا بچہ بچ سکتا تھا۔