ایک نیوز نیوز :محکمہ داخلہ پنجاب نے ڈی آئی جی طارق رستم چوہان کی سربراہی میں سانحہ وزیر آباد کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنا دی۔
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی سید خرم علی اور احسان اللہ چوہان جے آئی ٹی کے ممبر ز ہوں گے جبکہ محمد ظفر بزدار اور نصیب اللہ خان بھی اس جے آئی ٹی کا حصہ ہوں گے ۔جے آئی ٹی جے آئی ٹی سانحہ وزیر ا آباد کی انکوائری کرے گی، جے آئی ٹی کے ممبران میں آر پی او ڈی جی خان سید خرم علی،اے آئی جی مانیٹرنگ/انویسٹیگیشن برانچ پنجاب احسان اللہ چوہان، محمد ظفر بزدار ڈی پی او وہاڑی اور نصیب اللہ خان ایس پی سی ٹی ڈی لاہور شامل ہیں۔