ایک نیوز نیوز : وفاقی شرعی عدالت میں ٹرانسجینڈر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی،جس پر وفاقی شرعی عدالت نے نادرا سے ٹرانسجینڈر کی تعریف پر شناختی کارڈ کے اجرا کے طریقہ کار پر رپورٹ طلب کر لی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی شرعی عدالت نے دوران سماعت کہا کہ نادرا ٹرانسجینڈرز مرد اور عورت کا تعین کیسے کرتا ہے؟ نادرا ٹرانسجینڈرز کی تعریف پر شناختی کارڈ کے اجرا کے طریقہ کار پر رپورٹ 15 دن میں جمع کرائے۔نادرا کے وکیل نے کہا کہ ٹرانسجینڈر ایکٹ 2018 کے اجرا سے پہلے نادرا ٹرانسجینڈرز مرد اور ٹرانسجینڈر خاتون کے شناختی جاری کرتا تھا، ٹرانسجینڈر ایکٹ کے اجرا کے بعد شناختی کارڈ پر ٹرانسجینڈر کے لیے “ایکس” لکھا جاتا ہے۔
چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت سید محمد انور نے پوچھا کہ نادرا نے ٹرانسجینڈر خاتون اور ٹرانسجینڈر مرد کی تعریف کیسے بنائی ہے؟ ۔ وکیل نے اس نکتے پر تیاری کا وقت مانگ لیا۔