یونیسکو نے پاکستان میں تعلیمی صورتحال کابھانڈاپھوڑ دیا

Nov 10, 2022 | 21:34 PM

ایک نیوز نیوز :اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو نے رپورٹ میں اہم انکشافات کئے۔یونیسکو کاکہنا تھا پاکستان میں  نجی تعلیمی اداروں میں اضافہ ہونےپر سرکاری تعلیمی اداروں کو حقارت سے دیکھا جارہا ہے۔

رپورٹ میں کہاگیا دنیا میں 27 فیصد طلبا نجی تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم جب کہ پاکستان میں یہ تعداد دگنی ہے۔ پاکستان میں غیر رجسٹرڈ نجی سکولوں کی تعداد بھی بہت زیادہ ہے۔ایک تہائی سے زیادہ طلبا نجی تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم ہیں۔نجی تعلیمی اداروں کے 45 اور سرکاری سکولوں کے 25 فیصد طلبا ٹیوشن سینٹر بھی جاتے ہیں۔

 رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے سرکاری تعلیمی اداروں میں 92 طلبا کے لیے ایک استاد ہے۔ پاکستان میں میٹرک کے 59 فیصد طلبا اسکولوں کے علاوہ مختلف اکیڈمیز بھی جاتے ہیں، پاکستان میں اکیڈمیزاور ٹیوشن سینٹر کی فیس اضافی بوجھ ہیں۔

مزیدخبریں