موسمیاتی تبدیلیوں سے 2050 تک پاکستان کی جی ڈی پی میں 20 فیصد تک کمی کا خدشہ

Nov 10, 2022 | 21:20 PM

ایک نیوز نیوز :عالمی بینک نے  پاکستان کیلئے کنٹری کلائیمیٹ اینڈ ڈویلپمنٹ رپورٹ میں ہوشربا انکشافات کیے ہیں۔

رپورٹ میں کہاگیا کہ  2030 تک پاکستان کو جی ڈی پی کا 10 فیصد موسمیاتی تبدیلیوں پر خرچ کرنا ہو گا۔زراعت اور توانائی کےشعبے میں اصلاحات کیلئے ٹارگٹڈ سبسڈی دینا ہو گی۔ موسمیاتی تبدیلیوں سےبچنے کیلئے زراعت اور توانائی کے شعبے میں اصلاحات ناگزیر ہیں۔

 موسمیاتی  تبدیلیوں کے باعث حالیہ سیلاب سے 1700 افراد کی اموات ہوئیں۔حالیہ سیلاب کے باعث پاکستان میں 80 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوئے۔سیلاب کے باعث 3 کروڑ 30 لاکھ افراد متاثر، 30 ارب ڈالر کا معاشی نقصان ہوا۔ پاکستان کو فوری طور پر موسمیاتی تبدیلیوں سے بچنے کیلئے  سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔

 

مزیدخبریں