لانگ مارچ میں جاں بحق ہونیوالوں کیلئے وزیراعظم کا  50 پچاس لاکھ کا اعلان

لانگ مارچ میں جاں بحق ہونیوالوں کیلئے وزیراعظم کا  50 پچاس لاکھ کا اعلان
کیپشن: لانگ مارچ میں جاں بحق ہونیوالوں کیلئے وزیراعظم کا  50 پچاس لاکھ کا اعلان

ایک نیوز نیوز : وزیراعظم نے لانگ مارچ میں جاں بحق ہونیوالوں کے اہلخانہ کیلئے 50پچاس لاکھ روپے کا اعلان کردیا ۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعظم شہباز شریف نے تحریک انصاف کے آزادی مارچ میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کو 50 لاکھ روپے فی کس دینے کا اعلان کیا ہے ۔آزادی مارچ میں وفات پانے والوں میں پی ٹی آئی کے کارکن معظم گوندل،صحافی صدف سمیر نواز اور حسن بلوچ شامل ہیں۔خیال رہے کہ معظم گوندل سابق وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کے دوران گولی لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے جب کہ صدف سمیر اور دیگر عمران خان کے کنٹینر کی زد میں آکر لقمہ اجل بنے تھے۔