ٹی 20 ورلڈ کپ: کیا پاکستان 1992 کی تاریخ دہرانے جارہا ہے؟

ٹی 20 ورلڈ کپ: کیا پاکستان 1992 کی تاریخ دہرانے جارہا ہے؟
کیپشن: T20 World Cup: Is Pakistan going to repeat the history of 1992?

علی زیدی: کیا پاکستان کرکٹ ٹیم 1992 کی تاریخ دہرانے جارہی ہے؟ یہ سوال زبان زدعام ہے۔ اس کی وجہ دونوں ورلڈ کپ کے واقعات میں بہت سے واقعات میں مماثلت پائی جانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے 1992 میں اپنا پہلا میچ میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا اور اس میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اسی طرح 2022 میں بھی پاکستان کا پہلا میچ اسی گراؤنڈ پر تھا جس میں اسے بھارت کے ہاتھوں شکست ہوئی۔

اسی 1992 میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے اپنے آخری تین گروپ میچز میں فتح حاصل کی تھی اور رواں ورلڈ کپ میں بھی ایسا ہی ہوا ہے۔

حیرت انگیز طور پر پاکستان کرکٹ ٹیم نے 1992 میں بھی آخری روز سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا اور اس مرتبہ پھر شاہینوں کے ساتھ اگرمگر کی صورتحال کے بعد سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ 

پاکستان نے 1992 میں بھی سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دی تھی اور سال 2022 میں بھی یہی تاریخ دہرائی گئی ہے۔ 

پاکستان 1992 کی طرح رواں ورلڈ کپ میں بھی فائنل میں انگلینڈ کے ساتھ میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں مدمقابل ہوگا۔ 

امید کی جارہی ہے کہ پاکستان رواں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 1992 کی تاریخ دوبارہ دہرا دے گا۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ اتوار کو پاکستان تاریخ دہراتا ہے یا انگلینڈ 30 سال پرانا بدلہ چکتا کرتا ہے؟