جی سی یونیورسٹی لاہور کالائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دینے کا اعلان

جی سی یونیورسٹی لاہور کالائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دینے کا اعلان
کیپشن: Announcement of GC University Lahore Lifetime Achievement Award

ایک نیوز نیوز:وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹراصغرزیدی کاکہنا ہے کہ ڈاکٹر امجد ثاقب اور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر ثمر مبارک سمیت 10 اولڈ راوئینز کو ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔

 پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ، ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرہ،حدیقہ کیانی اور سابق سیکرٹری خارجہ شمشاد احمد،  سابق سینیٹراور نامور وکیل اعتزاز احسن کو بھی لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازاجائے گا۔

پروفیسرڈاکٹر امجد ثاقب کا مزید کہناتھا کہ اسلامی سکالر پروفیسر احمد رفیق اختر اور یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے سابقہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم،شاعر و ادیب پروفیسر ڈاکٹر خورشید رضوی بھی لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ وصول کریں گے۔