ایک نیوز نیوز : کسان بورڈ ملکوال نے پریس کلب کے سامنے پاک فوج کے حق میں مظاہرہ کیا اور پاک فوج کے حق میں نعرے بازی کی۔
تفصیلات کے مطابق ملکوال میں کسان بورڈ کے کسانوں نے پریس کلب کے سامنے پاک فوج کے حق میں مظاہرہ کیا جس کی قیادت کسان بورڈ کے ضلعی صدر صدر محمد اکرم گوندل نے کی جبکہ مظاہرہ میں عمر وقاص ، اشرف محمود لنگاہ تحصیل صدر، ظفر حیات ضلعی جنرل سیکرٹری، مشرف حبیب ساہی، سیدعرفان شاہ، محسن شاہ ہمدانی، حسنین اقبال مسیانہ، جاوید اقبال گوندل اور ظفر اقبال گوندل سمیت دیگر کسانوں نے شرکت کی کسانوں نے یہ جو محفوظ دھرتی ہے اس کے پیچھے وردی ہے، پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کسان بورڈ کے ضلعی صدر محمد اکرم گوندل نے کہا کہ پاک فوج اس ملک کی محافظ ہے اور اسی کی بدولت ہر پاکستانی محفوظ زندگی گزارتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بعض سیاسی عناصر کی طرف سے پاک فوج کے خلاف منفی پراپیگنڈہ ناقابل برداشت ہے انہوں نے کہا کہ پاک فوج ہماری ریڈ لائن ہے اور ہم کسی کو بھی یہ ریڈ لائن کراس کرنے نہیں دیں گے۔