الیکشن کمیشن کا بلدیاتی انتخابات میں ای وی ایم استعمال کرنےپر تحفظات کا اظہار

Nov 10, 2022 | 18:57 PM

ایک نیوز نیوز : الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات میں ای وی ایم استعمال کرنے پر تحفظات کا اظہار کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ای وی ایم سے کرانے پر تحفظات کا اظہارکیا ہے ۔ الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات ای وی ایم پر کرانے کیلئے 2 لاکھ 5 ہزار ای وی ایک مشینوں کی ضرورت ہوگی، مشینوں کی پروکیورمنٹ کیلئے 45 ارب 55 کروڑ سے زائد رقم درکار ہے، پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ای وی ایک سے کرانے کے انتظامی اخراجات 35 ارب روپے ہوں گے، ای وی ایم سے بلدیاتی انتخابات کرانے پر 80 ارب روپے کے اخراجات آئیں گے، ایک ای وی ایک مشین کی لاگت 2 لاکھ 22 ہزار روپے سے زائد ہے، بلدیاتی انتخابات کرانے کے حوالے سے الیکشن کمیشن اور پنجاب حکومت کے مابین مشاورت جاری ہے ۔

مزیدخبریں