ایک نیوز نیوز:سابق بھارتی کھلاڑی عرفان پٹھان کو پاکستانیوں کے خلاف کی گئی ٹوئٹ مہنگی پڑگئی اور سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد ریٹائرڈ کرکٹر کو دفاع بھی کرنا پڑ گیا۔
Padosiyon jeet ati jaati rehti hai, lekin GRACE apke bas ki baat nahi hai.
— Irfan Pathan (@IrfanPathan) November 9, 2022
گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان کی فتح کے بعد عرفان پٹھان کی جانب سے ایک ٹوئٹ کی گئی جس میں درج تھا کہ’ پڑوسیوں جیت تو آتی جاتی رہتی ہے گریس آپ کے بس کی بات نہیں۔ٹوئٹ کے بعد عرفان پٹھان کو ٹوئٹر پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خاصی تنقید کا سامنا رہا۔
پاکستان کے سابق جارح مزاج بیٹر عمران نذیر نے عرفان کی ٹوئٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ٹوئٹ دیکھ کر افسوس ہوا جس پر عرفان نے جواب میں لکھا کہ آپ کو جیت کے بعد چند پاکستانیوں کے طرز عمل پر بھی افسوس کا اظہار کرنا چاہیے۔جس پر عمران نذیر نے عرفان پٹھان کو جواب دیا میں نہیں جانتا کہ وہاں کیا ہوا اور نہ ہی میں کسی کے برے طرز عمل کا دفاع کر رہا ہوں لیکن چند لوگ کسی قوم کی عکاسی نہیں کر سکتے۔
یوٹیوبر ارسلان نصیر نے عرفان پٹھان کو لکھا کہ معافی چاہتا ہوں سر، فائنل میں پہنچ جائیں تب بات کیجیے گا، ادھر آواز نہیں آرہی آپ کی۔بعد ازاں عرفان نے اپنی ٹوئٹ کی وضاحت میں لکھا کہ یہ ٹوئٹ کھلاڑیوں کے لیے نہیں تھی۔