ایک نیوز نیوز: آسٹریلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل کیلئے دونوں ٹیموں کے نام فائنل ہوگئے ہیں۔ انگلینڈ نے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت کو 10 وکٹوں سے بدترین شکست دیکر فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ نے سیمی فائنل میں بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دیکر تاریخ رقم کردی ہے۔ انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر اور ایلکس ہیلز نے 170 رنز کی تاریخی شراکت داری قائم کی۔
اب انگلینڈ کی اس شاندار فتح پر وزیراعظم شہباز شریف نے طنزیہ ٹوئٹ کیا ہے۔
اپنی ٹوئٹ میں شہباز شریف نے کہا ہے کہ ’اس اتوار کو 152/0 بمقابلہ 170/0 ہوگا۔‘
So, this Sunday, it’s:
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) November 10, 2022
152/0 vs 170/0
???????? ???????? #T20WorldCup
یاد رہے کہ ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی 2021 میں پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹ سے شکست دی تھی اور 152 رنز کا ہدف کامیابی سے حاصل کرلیا تھا۔ جبکہ آج کے میچ میں انگلینڈ نے بھارت کے 168 رنز کے جواب میں بغیر کسی نقصان کے 170 رنز بنائے۔
پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ورلڈ کپ فائنل 13 نومبر کو میلبورن میں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1 بجے کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل پاکستان اور انگلینڈ ایک ایک مرتبہ ورلڈ کپ جیت چکے ہیں۔