بطورلائف پارٹنرایسی لڑکی چاہیے جسے کرکٹ سے دلچسپی نہ ہو،حارث رؤف

Nov 10, 2022 | 18:38 PM

ایک نیوز نیوز:سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا کہنا تھا کہ کسی ایسی لڑکی سے شادی کرنا چاہوں گا جو سادہ ہو اور میری کرکٹ سے زیادہ دلچسپی نہ رکھے بلکہ ان کی دلچسپی مجھ میں ہو۔

 ماضی میں دیئے گئے انٹرویو میں حارث رؤف کا کہنا تھا کہ  میں پسند کو ارینج میں تبدیل کروں گا۔یاد رہے کہ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کی اداکارہ مایا علی کے حوالے سے دلچسپی سوشل میڈیا صارفین خوب جانتے ہیں۔

 ایک انٹرویو میں قومی کرکٹر نےاعتراف کیا تھا کہ انہیں مایا علی بے حد پسند ہیں اور وہ ان کے ساتھ ڈنر پر بھی جانا چاہتے ہیں البتہ اس حوالے سے اداکارہ کی جانب سے کسی قسم کا کوئی ردعمل نہیں دیا گیا۔

مزیدخبریں