ہانیہ عامر کیساتھ ہجوم کی بدتمیزی ،ویڈیو وائرل

Crowd misbehaving with Haniya Aamir, video viral
کیپشن: Crowd misbehaving with Haniya Aamir, video viral

ایک نیوز نیوز : معروف اداکارہ ہانیہ عامر کیساتھ گوجرانوالہ میں مشتعل ہجوم نے بدسلوکی کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کےمطابق اداکارہ ایک تقریب میں شرکت کیلئے گوجرانوالہ پہنچیں جہاں سے واپس گھر جاتے ہوئےلوگوں کے ایک بڑے ہجوم نے اُن سے بدتمیزی کی جس کے بعد اداکارہ کو فوراََ گاڑی میں بٹھا کر اُس مقام سے واپس لے جایا گیا، واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے ،مختلف سوشل میڈیا پیجز پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہجوم نےہانیہ عامر کو گھیرے میں لے لیا۔

مداحوں کی بڑی تعداد تقریب کے اختتام سے قبل ہی تقریب کے مقام کے باہر جمع تھے اور ہانیہ کی ایک جھلک دیکھنے کے منتظر تھے۔ جیسے ہی ہانیہ باہر آئیں تو ان کے مداحوں نے انہیں گھیرے میں لے لیا اور ان کے ساتھ سیلفی بنوانا چاہی جبکہ چند افراد نے ان پر آوازیں کسنا شروع کر دیں جس کے بعد اس مقام پر ایک طوفان بدتمیزی برپا ہوگیا۔لیکن اداکارہ کے گارڈز کی بروقت کارروائی نے انہیں وہاں سے بحفاظت نکلنے میں مدد فراہم کی۔