الیکشن کمیشن کا بلدیاتی انتخابات ای وی ایم سے کرانے پر تحفظات کا اظہار

Nov 10, 2022 | 18:22 PM

muhammad zeeshan

ایک نیوز نیوز: الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ای وی ایم سے کرانے پر تحفظات کا اظہار کردیا ہے.

الیکشن کمیشن کے مطابق بلدیاتی انتخابات ای وی ایم پر کرانے کیلئے 2 لاکھ 5 ہزار ای وی ایک مشینوں کی ضرورت ہوگی۔ مشینوں کی پروکیورمنٹ کیلئے 45 ارب 55 کروڑ سے زائد رقم درکار ہے۔  پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ای وی ایم سے کرانے کے انتظامی اخراجات 35 ارب روپے ہوں گے۔ 

الیکشن کمیشن کے مطابق ای وی ایم سے بلدیاتی انتخابات کرانے پر 80 ارب روپے کے اخراجات آئیں گے۔  ایک ای وی ایک مشین کی لاگت 2 لاکھ 22 ہزار روپے سے زائد ہے۔ 

ذرائع کے مطابق بلدیاتی انتخابات کرانے کے حوالے سے الیکشن کمیشن اور پنجاب حکومت کے مابین مشاورت جاری ہے۔

مزیدخبریں