ایک نیوز نیوز: ممتاز عالم دین مولانا مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ حکومت سودی بینکاری کے خاتمے کے لیے نجی بینکوں کی اپیلیں بھی واپس کروانے میں اپنا کردار ادا کرے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کے خلاف حکومتی اپیلیں واپس لینے اور مقررہ مدت میں سود ختم کرنے کااعلان خوش آئند اور قابل خیرمقدم ہے۔
انہوں نے کہا مطالبہ کیا کہ پرائیویٹ بینکوں کی اپیلیں واپس کرنے کے لیے بھی حکومت اپنا رسوخ اور عوام دباؤ استعمال کریں۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار صاحب کی طرف سے وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کے خلاف حکومتی اپیلیں واپس لینے اور مقررہ مدت میں سود ختم کرنے کااعلان خوش آئند اور قابل خیرمقدم ہے البتہ پرائیویٹ بنکوں کی اپیلیں واپس کرنے کے لئے بھی حکومت اپنا رسوخ اور عوام دباو استعمال کریں
— Muhammad Taqi Usmani (@muftitaqiusmani) November 10, 2022
واضح رہے کہ شریعت عدالت کے فیصلے کی محرک جماعت اسلامی نے ملکی معاشی نظام کو مکمل طور پر سود سے پاک کرنے کے لیے حکومت سے قومی روڈمیپ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں جماعت اسلامی کی جانب سے حکومت کو سودی نظام بینکاری سے چھٹکارے کے لیے رہنمائی کی پیشکش بھی کی گئی ہے۔