نصیرواہگہ : آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے عمرہ ادائیگی کے لئے چھٹی کی درخواست دی جسے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے منظور کرلیا۔کنورشاہ رخ نےآئی جی پنجاب کا ایڈیشنل چارج سنبھال لیا۔
محکمہ سروسز نے آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی عمرہ ادائیگی کیلئے 14روزہ رخصت کی سمری منظوری کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو ارسال کی تھی۔ آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی رخصت کے دوران کنور شاہ رخ کو آئی جی پنجاب پولیس کا اضافی چارج دے دیاگیاہے۔
واضح رہے کہ آئی جی پنجاب فیصل شاہکار پنجاب میں کام کرنے سے معذرت کرچکے ہیں اور پنجاب حکومت بھی وفاق کو آئی جی پنجاب کی تبدیلی کے لیے خط لکھ چکی ہے۔