ایک نیوز نیوز: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے الوداعی دوروں کا سلسلہ جاری ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عاملہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیالکوٹ اور منگلا گیریژنز کا دورہ کیا۔
سیالکوٹ گیریژن دورے میں لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر نے آرمی چیف کا استقبال کیا جبکہ منگلا گیریژن میں لیفٹیننٹ جنرل ایمن بلال صفدر نے جنرل قمر جاوید باجوہ کا استقبال کیا۔
دونوں جگہوں پر آرمی چیف نے افسروں و جوانوں سے ملے اور ٹروپس سے خطاب بھی کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مختلف آپریشنز، تربیت اور قدرتی آفات میں فارمیشنز کی کارکردگی کو سراہا۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا افسر و جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جو بھی حالات ہوںاسی کوشش ، لگن و جذبے سے قوم کی خدمت کرتے رہیں گے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیالکوٹ اور منگلا گیریژنز کا دورہ کیا۔آئی ایس پی آر #pnnnews pic.twitter.com/8mbnUU3lOW
— AIK News News (@pnnnewspk) November 10, 2022