ایک نیوز نیوز: امریکی ڈالر پاکستانی روپے کے مقابلے میں اڑان بھرتے بھرتے اچانک نیچے آ جاتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کاروبار کے آغاز میں آج بھی امریکی ڈالر کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 35 پیسے سستا ہونے کے بعد 221 روپے 30 پیسے کا ہو گیا ہے۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 224 روپے 50 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے ۔
انٹر بینک میں گزشتہ کاروباری سیشن میں ڈالر 221 روپے 65 پیسے پر بند ہوا تھا۔
اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 392 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 42658 پر آ گیا ہے۔