ٹی وی چینلوں کیلئے 30 منٹ تک ’قومی مفاد‘ پر مشتمل مواد دکھانا ضروری

new guide lines for tv channels
کیپشن: new guide lines for tv channels
سورس: google

  ایک نیوز نیوز:  بھارتی حکومت کی نئی ہدایات کے مطابق اب ہر روز کم از کم 30 منٹ کا وقت عوامی خدمات اور قومی مفاد سے متعلق پروگرام نشر کرنے کے لیے دینا لازمی ہوگا۔ 

 رپورٹ کے مطابق اس طرح کا مواد تیار کرنے کے لیے چینلوں کو 8 تھیم دی گئی ہیں۔ انتہا پسند بی جے پی حکومت نے ٹی وی چینلوں کی نشریات کے لیے نئی رہنما ہدایات جاری کر دی ہیں۔ 

جاری کردہ نئی گائیڈ لائن کے مطابق اب ٹی وی چینلز پر 30 منٹ تک قومی مفاد اور عوامی دلچسپی کا مواد دکھانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ مرکزی کابینہ نے ٹیلی ویژن چینلز کو اپ لنک اور ڈاؤن لنک کرنے کے رہنما خطوط 2022 کو منظوری دے دی ہے۔ اسی مناسبت سے یہ ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے۔

نئی ہدایات کے مطابق اب عوامی خدمت اور قومی مفاد سے متعلق پروگرام نشر کرنے کے لیے روزانہ کم از کم 30 منٹ دینا لازمی ہوگا۔ اس طرح کا مواد بنانے کے لیے چینلز کو 8 تھیم دی گئی ہیں۔

حکومت کی طرف سے جاری کردہ ان نئے رہنما خطوط کو 9 نومبر 2022 سے نافذ کیا گیا ہے۔ وزارت اطلاعات و نشریات کے مطابق چینلز کو اس طرح کے پروگراموں کا تصور اور پروڈیوس کرنے کے لیے وقت دیا جائے گا۔رہنما ہدایاات کے مطابق چینلز کو تعلیم اور خواندگی، زراعت اور دیہی ترقی، صحت اور خاندانی بہبود، سائنس اور ٹیکنالوجی جیسے موضوعات پر پروگرام دکھانا ہوں گے۔ اس کے علاوہ خواتین کی فلاح و بہبود، معاشرے کے کمزور طبقوں کی بہبود، ماحولیات اور ثقافتی ورثے کے تحفظ اور قومی یکجہتی کے پروگراموں کو شامل کرنا ناگزیر ہے۔