ایک نیوز نیوز: سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست جمع کروا دی گئی ہے۔
درخواست کے متن کے مطابق عمران نیازی و دیگر کے خلاف زیر دفعات 120بی، 124اے، 506، 34/109 ت پ کے تحت اندراج مقدمہ کیا جائے۔
عمران نیازی نے پاکستانی عوام میں پاک فوج اور حکومت پاکستان کے خلاف نفرت اور دشمنی پیدا کرنے کی بھرپور کوشش کی، عمران نیازی نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ منصوبہ بندی کے تحت پاکستانی عوام کو حکومت اور فوج کے خلاف بغاوت پر اکسایا۔
عمران نیازی نے پاکستانی عوام کو حکومت اور فوج کے خلاف نفرت، دشمنی اور بغاوت کے لیے اکسایا، میڈیا سے گفتگو میں عمران نیازی نے حکومت اور قومی اداروں پر سنگین الزامات عائد کیے، چیئرمین پی ٹی آئی نے شوکت خانم کینسر اسپتال لاہور میں میڈیا سے گفتگو کی۔