دنیا کا سب سے پرکشش ترین مرد 

Nov 10, 2022 | 12:47 PM

  ایک نیوز نیوز: مارول فلم سیریز میں کیپٹن امریکا کا کردار ادا کرنے والے اداکار کرس ایونز رواں برس کے پُرکشش ترین مرد قرار پائے ہیں۔

معروف امریکی جریدے پیپل میگزین نے پیر کو سال 2022 کے سب سے پُرکشش مرد کا ٹائٹل ہالی وڈ اداکار کرس ایونز کو دیا ۔ گزشتہ برس ایونجرز سیریز میں ان کے کو اسٹار پال رڈ کو پُرکشش ترین مرد کے ٹائٹل سے نوازا گیا تھا۔ماضی میں اداکار جان لیجنڈ، ڈوین جانسن، ادریس ایلبا، ایڈم لیون، رچرڈ گیئر، چیننگ ٹیٹم سمیت ڈیوڈ بیکہم پُرکشش مرد ہونے کا اعزاز اپنے نام کرچکے ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق پُرکشش ترین مرد کا اعزاز ملنے پر 41 سالہ اداکار کرس ایونز کےپیپل میگزین کو دیے گئےایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ ان کی والدہ بہت خوش ہوں گی۔

ان کے بقول میری والدہ کو میرے ہر کام پر فخر ہے لیکن اس ٹائٹل کے بعد اب وہ اس پر حد سے زیادہ فخر محسوس کریں گی۔اداکار کرس ایونز امریکہ کی ریاست میساچوسٹس کے شہر بوسٹن میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے سن 2000 میں اپنی پہلی ٹیلی ویژن سیریز اوپوزٹ سیکس میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔ ان کی پہلی فلم دی نیو کمرز 2000 میں ریلیز ہوئی تھی۔

کرس ایونز کو سن 2011 میں مارول کی فلم سیریز 'کیپٹن امریکہ: دی فرسٹ ایونجرز' سے خوب مقبولیت ملی۔ بعد ازاں انہوں نے مارول فلمز کی تقریباً 10 سپر ہیرو فلمز میں کیپٹن امریکا کا کردار نبھایا۔حال ہی میں وہ نیٹ فلکس کی فلم دی گرے مین میں نظر آئے تھے۔

مزیدخبریں